تورکھو میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی

تورکھو(زیل نمائندہ) بدھ کی رات تورکھو اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں  سیلاب اور طغیانی سے کھڑی فصل تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہروں کے ہیڈ اور آب پاشی کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ درمیانی شب جب گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا تو سیلابی ریلوں کی آواز سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ تورکھو کے ہیڈ کوارٹر شاگرام میں پل بہنے اور راستہ مکمل طورپر بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کے عوامی نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email