پی ٹی آئی چترال کے نائب صدر عہدے سے مستعفی

چترال(زیل نمائندہ)پی ٹی آئی رہنما شہزادہ آمان الرحمن نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم پاکستان دیکھنا میر اوژن ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پی ٹی آئی نے 25جولائی کے عام انتخابات میں ملک گیر واضح برتری حاصل کی جس سے ہم نئے پاکستان کے عہد میں داخل ہوگئے اور عمران خان بطور وزیراعظم منتخب ہونے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ویژن کے ساتھ ساتھ مشن بھی ہوتا ہے اور میرا مشن قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سیٹوں کو چترال سے جیتوانا تھا لیکن بدقسمتی سے ہماری جماعت پی ٹی آئی چترال میں دونوں نشستوں پر ہاری جس سے مجھے انتہائی صدمہ ہوااور میں دل شکستہ ہوگیا۔اُنہوں نے کہا کہ درحقیقت میں،میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ نہیں لے سکا۔اس وجہ سے میں پارٹی کے نائب صدارت سے مستعفی ہورہا ہوں،بطور کارکن پارٹی کے لئے کام کرتا رہوں گااورمشن سے دستبردار نہیں ہونگا۔شہزادہ آمان الرحمن نے انتخابات میں مخالف جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کرنے اور پی ٹی آئی کے اُمیدواروں کو ضلع میں دوسری پوزیشن پر لاکھڑا کرنے پر پارٹی کے کارکنوں اور ارکان کے خدمات کو سراہا۔اُنہوں نے چترال سے کامیابی پر ایم ایم اے کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔

Print Friendly, PDF & Email