پیپلزپارٹی چترال ناراض اراکین کو منانے میں مگن

چترال(زیل نمائندہ)پاکستان پیپلزپارٹی چترال نے اپنے ناراض اراکین کو منانے اور انتخابی مہم کو مزید تیزکرنے کے لیے زیرین چترال سے سفرکا آغاز کیا ہے۔یوسی دروش اورکیسو میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شمولیتی تقریب کیسو میں منعقدہواجس میں درجنوں افرادنے اپنے خاندانوں سمیت دیگرپارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی پی پی میں با قاعدہ شمولیت اختیارکرلی۔دورش سے آل پاکستان مسلم لیگ کے یوسی صدرظاہرخان ،کیسو میں پی ٹی آئی کے وسیم خان،روح اللہ،آل پاکستان مسلم کے اصغرخان،انوارالحق،اقبال علی،حلیم اللہ،شہزادہ جان،فاضدخان،رحیم جان،رفیق جان،اکبرخان سیف الرحمن،جمدارخان ،لالچی گرام اوردمیل سے جماعت اسلامی کے کئی کارکن اوردیگرنے پی پی پی میں شمولیت اختیارکی۔اس موقع پردروش میں پی پی پی کے ناراض سینئررہنماسابق یوسی ناظم حیدرعباس،عبدالصبور،حاجی غازی،حاجی موبین،ایوب خان اورشیراعظم خان نے اندرونی اختلافات ختم کرکے پی پی پی کے نامزداُمیدوارکوکامیاب کرنے کی عہدکرتے ہوئے کہاکہ ضلعی صدرسلیم خان وتحصیل دورش کے صدرعبدالحمیدخان ایڈوکیٹ اورجنر ل سیکرٹری سکندرحیات کی قیادت میں 25جولائی کوتیرکے نشان پرمہرلگاکرنامزداُمیدواروں کوبھاری اکثیرت سے کامیاب بنائیں گے۔شمولیتی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے نامزداُمیدواراین اے ون چترال سے سلیم خان ،پی کے ون چترال سے نامزد امیدوار حاجی غلام محمد،علماء ونگ کے صدرقاری نظام الدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چترال میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے جس کی وجہ سے مخالفین کی نیند یں حرام ہوگئی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email