موری لشٹ کے مقام پر گاڑی کو حادثہ،دوافراد جان بحق ایک  زخمی

موری لشٹ چترال (زیل نمائندہ ) لون کوہ تریچ سے آنے والی ڈبل کیبن گاڑی نمبر 3124 چوموروک گول موری لشٹ کے مقام پر جمعرات کی صبح حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دو مسافر جان بحق اور ڈرائیور زخمی ہواہے۔جان بحق ہونے والوں میں حیدر حبیب خان ولد عبدالاحد خان ساکنہ مروئی اور شیرافضل ولد نور محمد ساکنہ جمشیلی برنس شامل ہیں ۔ زخمی ڈرائیور ناصر احمد ولد صاحب گل ساکنہ لون کوہ تریچ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جان بحق افراد کو ان کے آبائی گاؤں میں آج بعد ازدوپہر سپردخاک کردیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email