یونیورسٹی آف چترال میں تین روزہ کتب میلہ 28مئی سے شروع ہوگا

چترال (زیل نمائندہ) یونیورسٹی آف چترال میں تین روزہ کتب میلہ 28مئی سے شروع ہوکر 30مئی بروز بدھ تک جاری رہے گا۔پراجیکٹ ڈائر یکٹر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے مطابق چترال یونیورسٹی میں شروع ہونے والا کتب میلہ کریسنٹ بک کلیکشن لاہور کے تعاون سے ہوگا جس میں سکول اور کالج کی درسی کتب کے ساتھ ساتھ ادب، سائنس، حوالہ جاتی کتب ، بچوں کی دلچسپی کے کتب سمیت ہرموضوع پر مستند کتابیں رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔کتب میلہ کے انعقاد کا مقصد چترال میں ذوق کتاب بینی کا فروغ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email