بالائی چترال کوضلع بنانے کا اعلان جھوٹا تھا ، سلیم خان

پشاور(زیل نمائندہ)پی ٹی آئی کے چئیرمین اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا گزشتہ سال چترال کے پولو گراؤنڈ میں ایک پرہجوم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپر چترال کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا جو سراسر جھوٹ اور دھوکہ تھا وہ اس لیے کہ سات مہینے گزرنے کے باؤجود یہ اعلان محض اعلان ہی رہا۔اس جھوٹے اعلان پر عمران خان اور پرویز خٹک کو چترالی قوم سے معافی مانگنا چاہئیے۔یہ بات چترال سے صوبائی اسمبلی کے ممبر سلیم خان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال کی نوٹیفیکشن تین دنوں کے اندر چترال پہنچنے کی بات ہوئی تھی لیکن سات مہینے اور خاص کر حکومت کی میعاد ختم ہونے میں چند دن باقی ہیں نوٹیفیکیشن  ابھی تک نہیں پہنچی  ۔سلیم خان نے وزیراعلیٰ کوجھوٹا وعدہ کرنے اور چترالی عوام کو دھوکہ دینے پر شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ اس جھوٹ پر چترالی عوام سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی زندگی میں سچ نہیں بولے ہیں مگرہمیں افسوس اس بات پرہورہاہے کہ وہ چترال میں آکربڑاجلسہ کرنے کے لیے یہ ڈرامہ کیوں رچایا۔ ایم پی اے سلیم خان نے کہاکہ آج میڈیاکے سامنے چترال کے عوام سے یہ وعدہ کرتاہوں کہ اگر2018کے الیکشن کے بعدصوبے میں ہماری حکومت بنی تواپرچترال کوالگ ضلع بناکرہی دم لیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ ہمیشہ چترال کے لوگوں کے ساتھ مخلص رہاہےاورانشاء اللہ ہم ہی اپرچترال کوالگ ضلع بناکرترقی یافتہ ضلعوں کے برابرلائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email