پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈاور چترال سکاؤٹس کی طرف سے موڑکھو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

موڑکھو(زیل نمائندہ) پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈاور چترال سکاؤٹس کے مشترکہ تعاون سے تحصیل موڑکھو تورکھو کے گاؤں وریجون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس ہسپتال کے ڈاکٹروں کے علاوہ سول ڈاکٹروں نے نہ صرف مریضوں کا مفت  معائنہ کیا بلکہ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈاور چترال سکاؤٹس کی طرف سے مفت ادویات بھی دیے۔ اس موقع پر کمانڈر لاگ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ بریگیڈئر کاشف نعیم اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور علاقے کے غریب اور مستحق گھرانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے عمائدین علاقہ سے بھی ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔موڑکھو کے عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقادپر پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ بھی ادا کیا۔   

Print Friendly, PDF & Email