چترال کے وسائل ا ور مسائل کے موضوع پر ہونے والا مذاکرہ ملتوی

چترال(نمائندہ زیل نیوز) گندھارا ہندکو بورڈ پشاور(چترال شاخ) اور انجمن ترقی کھوار چترال کے زیر اہتمام "چترال وسائل،مسائل،حقوق اور حل "کے موضوع پر ہونے والا مذاکرہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر  ملتوی ہوا ہے۔یہ مذاکرہ مورخہ ۸ اکتوبر بروز اتوار چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا جس کے دعوت نامے بھی بھیجے گئے تھے۔اب گندھارا ہندکو بورڈ اور انجمن ترقی کھوار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ۸ اکتوبر کو منعقد ہونے والا مذاکرہ شیڈول کے مطابق نہیں ہوگااورنئے دعوت نامے اگلی تاریخ کے فیصلے کے بعد  جاری کئے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے