کوغذی میں 70واں جشن آزادی کا دن انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا

کوغذی (نمائندہ زیل) ہر سال کی طرح اسی سال بھی گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی میں 70واں جشن آزادی کا دن انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا-اس تقریب میں کوغذی کے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے جشن آزادی کے حوالے سے تقریر کی اور خوب داد حاصل کی- ننھے منھے بچوں نے ٹیبلو پیش کۓ اور پاکستانی ملی نغمے پڑھے- خیال رہے کہ تقریب میں اساتذہ کرام کے علاوہ علاقے کے سیاسی و غیر سیاسی افراد موجود تھے- پروگرام کے آخر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے کوغذی کا فضا گونج اٹھا اور پاکستان کی سلامتی کے لۓ دعا کی گئی- کوغذی کے عوام اپنے تمام اساتذہ کے انتہائی مشکور ہے- (پاکستان زندہ باد)

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے