چترال میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب پولو گراونڈ چترال میں منعقد کی گئی۔

چترال (نمائندہ زیل) چترال میں یومِ آزادی کی مرکذی تقریب پولو گراونڈ چترال میں منعقد کی گئی۔ جس میں کمادنڈنٹ چترال سکاؤٹس ، ڈی پی او چترال ، ڈسترکٹ ناظم چترال ، اور دیگر سول و فوجی افسران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض احسان شہابیؔ اور مصباح الدین سر انجام دے رہے تے۔ پروگرام کا آغاز صبح نو بجے پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا۔ بعد ازاں چترال سکاؤٹس ، چترال پولیس ، چترال پولیس ایلیٹ فورس اور چترال لیویز کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیے ۔ مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے دستوں سے سلامی لی ۔ ایف سی پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء نے ویل کم ٹیبلیو اور ملی نغمے پیش کیے ۔

اس دوراں پیرا گلائڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ ہوا، دو پولو ٹیموں کے درمیاں دوستانہ میچ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ قشقارین بینڈ نے دلچسپ انداز میں موسیقی پیش کر کے حاضرین سے خوب داد حاصل کی ۔ اس دوراں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آزادی آسانی سے ملنے والی چیز نہیں ہے ۔ اس کا حصول اور اس کی حفاظت بے پناہ قربانیوں کا تقاضا کرتی ہے۔ اس چمن کی آبیاری میں اہلِ چترال کا حصہ بھی کسی سے کم نہیں ۔ چترال سکاؤٹس چترال کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع اور قبائلی شورش زدہ علاقوں میں نہایت جانفاشانی کے ساتھ انتہا پسندی کے خلاف اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ چترال اپنی منفرد ثقافت، امن پسندی اور خوبصورت جغرافیائی خدو خال کی وجہ سے بین الاقوامی طور پر پہچانا جاتا ہے ۔پاک فوج اور چترال سکاؤٹس چترال کی اس انفرادیت کو بر قرار رکھتے ہوئے چترال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے ۔ ۔ آزادی کی حفاظت کے لئے ہمہ تن اور ہمہ وقت تیاری ہی قوم کی سر بلندی کی اصل ضمانت ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ پاک فوج اور چترال سکاؤٹس اپنے تابندہ روایات اور بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کی پاسداری میں یقینِ محکم اتحاد اور تنظیم کے زریں اصول پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کی سالمیت اور آزادی کی حفاظت کرتے رہینگے ۔ آخر مین مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں اور پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں انعامات تقسیم کی

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے