چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحیی افریدی کا دورہ سب ڈویثرن مستوج بونی بار سے خطاب۔

بونی (نمائندہ زیل)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ یحی افریدی نے جمعہ کے روز سب ڈویثرن مستوج کا دورہ کیا بونی آمد پر بونی بار ایسو سی ایشن کے وکلاء نے ان کا پر تباک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج صوفیہ وقار خٹک، سول جج / علاقہ قاضی (مستوج اینڈ بونی) اعجاز یونس موجود تھے بچوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گل دستے پیش کیے چیف جسٹس موصوف نے بونی سول کورٹ کی عمارت اور انتظامی امور کا معائنہ کیا بعدازان بونی بارمیں وکلا برادری کی اجلاس میں شر کت کی گل مراد ایڈوکیٹ کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا اغاز کیا گیا شہاب الدین ایڈوکیٹ نے ابتدائی کلمات کے ساتھ معزز مہمان گرامی اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا بونی بار کے پس منظر سے چیف جسٹس کو اگاہ کیا ۔ صدر بونی بار انتظار علی خان ایڈوکیٹ نے سپاس نامہ پیش کیا۔

آخر میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جناب یحی آفریدی نے خطاب کر تے ہوئے بونی بار کا جملہ مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کی ۔ سول کورٹ بونی کو ماڈل کورٹ بنانے کا اعلان کیا اور صوبے میں بونی کورٹ کو پہلے نمبر پر رکھنے کا اعلان کر تے ہوئے روان ماہ ابتدائی مر حلے کے کام کو فوری نمٹانے کی ہدایت کر دی اور بونی بار کی جملہ مسائل کی حل کے لیے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں انصاف کی فراہمی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں ججوں کی کمی کو ضرور پورا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کی کاموں میں وکلاء برادری کا کردار قابل تعریف ہے بعد میں مختلف سائلیں کی طرف سے مختلف نوعیت کی درخواستیں پیش کی گئی تجار یونین بونی کی طرف سے کرایہ داری کے قانون کے نفاذ کی نسبت درخواست پیش کی گئی جس پر چیف جسٹس نے درخواست مذکورہ پر عمل درآمد کی یقین دہانی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے