نئی قیادت اور کابینہ کی منظوری چیرمئین پرویز مشرف کے باقاعدہ منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے.

چترال (پریس ریلیز) اے-پی-ایم-ایل چترال اور گلگت بلتستان کی رہنمائی براہ راست پارٹی کے چیرمئین جناب پرویز مشرف صاحب کے ہاتھ میں ہے. ضلع چترال کے لیے پارٹی کے صدر جناب سلطان وزیر صاحب اور دیگر نئی قیادت اور کابینہ کی منظوری چیرمئین جناب پرویز مشرف صاحب کے ساتھ مشاورت اور ان کی باقاعدہ منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے.

پارٹی کے ویب سائیٹ کا سکرین شاٹ

بعض افراد گمراہ کن بیانات کے ذریعے آل پاکستان مسلم لیگ چترال کی قیادت کے بارے میں غلط بیانی کر رہے ہیں جس کا مقصد عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے. سابق صدر جناب پرویز مشرف سے عقیدت رکھنے والوں اور آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے مخلص دوستوں سے گذارش ہے کہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں. ہم پارٹی اصولوں سے منحرف ان مفاد پرست ٹولوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں. چترال کی عوام جناب پرویز مشرف صاحب کے مثبت فیصلے کو احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے جس کی بنیاد پر ضلع چترال میں ایک نئی, باصلاحیت, بےداغ, اور عوام کی خدمت سے سرشار کابینہ تشکیل دی گئی ہے. دریں اثنا پارٹی قیادت اپنے مخلص کارکنوں کو یقین دلاتی ہے کہ نظم و ضبط اور پارٹی کے جمہوری اصولوں کے اندر رہتے ہوۓ جائز شکایات سننے کے لیے تیار ہے. مگر اس سلسلے میں کسی قسم کی دھونس دھمکی اور غیرآئینی طرز عمل برداشت نہیں کیا جاۓ گا.

جی-کے صریر
سیکرٹری انفارمیشن
آل پاکستان مسلم لیگ- چترال

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے