واپڈ آفس چترال کیلئے ایم این اے کی دو گاڑیاں!

چترال ( نمائندہ زیل نیوز ) چترال سے ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں سے پیسکو آفس چترال ( واپڈا) کیلئے دو عددگاڑیاں مہیا کی گئی ہیں۔ جن میں ایک ڈبل کیبن اور ایک سنگل کیبن ڈاڈسین شامل ہیں چترال آفس پہنچ گئی ہیں۔ جس سے واپڈ اہلکاروں کے ساتھ صارفین بجلی کا بھی درینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ مختلف مکاتب فکر نے چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے واپڈا کے پاس گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے واپڈا اہلکاروں کے ساتھ عوام بھی انتہائی متاثر تھے۔ انھوں نے شہزادہ افتخار الدین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی ذاتی دلچسپی سے پیسکو آفس کے اہلکاروں کے ساتھ صارفین بجلی کے مشکلات میں کمی آئیگی ۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اب پیسکو اہلکار عوامی مسائل کے حل میں کسی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے