ایکشن کمیٹی دروش کا الٹی میٹم

دورش (نمائندہ زیل) ایکشن کمیٹی دورش نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ چترال کے نوٹس میں یہ بات لائی جاتی ہے کہ شیشی پاور ہاوس کومرمت کے بہانے بناکر پچھلے سال رمضان المبارک میں دروش کے مسلمانوں کو جس اندازسے تکلیف دیا گیا ، وہ سب کو یاد ہےلیکن اس سال بھی مرمت کے بہانہ بناکر دروش کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں پچھلی سال کی طرح رمضان المبارک میں بجلی سے محروم رکھا گیا تو ایکشن کمیٹی دروش انتظامیہ کے اس روئے کے خلاف دھرنا سے لیکر جلسہ جلوس حتیٰ کہ روڈ بند کرنے کے لئے اقدام کرےگا جس کی تمام تر ذمہ دار ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور شیشی پاور ہاوس کے عملے پر ہوگا، یہ مرمت کے کام عموما ً اور باالخصوص جون اور رمضان المبارک کے  مہینوں میں کیو ں کیا جاتا ہے ۔ وہ سب کو پتہ ہے۔مرمت کے بہانے بناکر پیسہ کمانےاور بنانے والوں سے گزارش ہے کہ آپ اس مقدس مہینے میں اس ناروا سلوک سے باز رہیں۔ یہ پیسہ دوسرے مہینوں میں بھی کما سکتے ہیں۔ لہذا دروش کے مسلمانوں سے خصوصی گزارش ہے کہ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے