اسامہ ورائچ کے بعد عبد الکرم بازاروں میں حفظان صحت کےلیے کود پڑے

چترال (نمائندہ ذیل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم نے بدھ کے روز چترال کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا ۔جہاں ناقص صفائی ، کم وزن اور گران فروشی پر 177دکانداروں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے انھیں بھاری جرمانہ کیا گیا ۔ جبکہ درجن سے زیادہ دکانداروں کو وارننگ دیا گیا اور ساتھ غیر قانونی انکروچمنٹ کو بھی ہٹاتے ہوئے دکانداروں کوبھی تنبیہ کی گئی کہ آئندہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پی آئی اے چوک، نیو بازار ، بائی پاس روڈ، گولدور بازار وغیرہ کا معائنہ کیا ۔ موقع پر ناقص صفائی،گرانفروشی اور کم وزن روٹی فروش نان بائی ،ہوٹل مالکان، سبزی اور مرغی فروش کو جرمانہ کیا گیا۔ بازار معائنہ کے موقع پر ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چترال ناصر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے