پاکستان کے گلوکار روحیل حیات پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار روحیل حیات نے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ؤ سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔
گلوکار روحیل حیات کی جانب سے شئیر کی جا نے والے ٹوئٹ میں کہا کہ اب ڈومیسٹک سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا وقت آگیا ہے۔
I’m happy to announce that I’ve decided to join @PeshawarZalmi in an official capacity. It’s time to dedicate ourselves to supporting domestic activities like PSL. Enough is enough. Pakistan Zindabad!#AbsolutelyNot #PriceOfAbsolutelyNot#PakistanZindabad#PAKvENG
— Rohail Hyatt (@rohailhyatt) September 21, 2021
دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روحیل حیات پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کے نئے ترانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جو پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رجحانات ، پاپ میوزک ، میوزک فیوژن کے ذریعے پوری دنیا کے شائقین موسیقی کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔
The post معروف موسیقار روحیل حیات پشاور زلمی کی فیملی بن گئے appeared first on .