اپر چترال میں بجلی کی لوڈشیڈینگ، عوام سراپا احتجاج

چرون(زیل نمائندہ) اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈینگ سے تنگ آکر عوام سڑکوں میں آگئے۔ اطلاعات کے مطابق کئی دنوں سے لوڈشیڈینگ کے عذاب میں مبتلا اپر چترال کے عوام چرون کے مقام میں جمع ہوکر متعلقہ ادارے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بجلی کا محکمہ سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی اپر چترال کے عوام کے ساتھ ظلم کررہا ہے جو کسی صورت بھی منظور نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ واپڈا جلد اور فی الفور اپر چترال میں بجلی کا مسئلہ حل کرے بصورت دیگر عوام سڑکوں میں نکلنے پر مجبور ہوں گے۔ اس موقع پر سیاسی نمائندوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email