اپر چترال میں دس روزہ صفائی مہم کا آغاز

بونی (زیل نمائندہ) اپرچترال کی ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی دس روزہ  صفائی مہم کا آغاز ہوگیاہے۔ صفائی مہم میں تحصیل میونسپل انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس اور دوسرے رفاعی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔اس سلسلے میں  اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ،ربنواز خان تحصیلدار مستوج اور TMA موڑکھو/تورکھو کے دفتری اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ موڑکھو کے حدود میں صفائی کے حوالے سے  مہم کا انعقاد کیا۔اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے عوام الناس کو صفائی مہم کے حوالے سے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے پیغامات پہنچادئیے۔انہوں نے کہا کہ بطور مہذب شہری اپنے معاشرے کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا احلاقی فرض ہے لہذا اس دس روزہ مہم کے دوران اپنے گھروں کے اردگرد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگائیں اور حکومت کے اس مشن کو اپنی منطقی انجام تک پہنچانے میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا ساتھ دیں۔

Print Friendly, PDF & Email