وزیراعلیٰ نے صوبے میں بجلی کی کم وولٹیج کے مسئلے کے حل کے لیے زور دیا

پشاور(زیل آن لائن) و زیر اعلی خیبر پختونخوا محمود کی زیر صدارت صوبے میں بجلی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے بارے اجلاس  میں متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکریٹریز کے ساتھ پیسکو کے حکام نے شرکت کیں۔ اس موقع پر پیسکو حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو صوبے میں پاور انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے صوبے  میں بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرنے پرزور دیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بجلی کے نظام کی اپگریڈیشن کے تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں اور صوبے کے مختلف اضلاع میں نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر کے لیے زمینوں کی نشاندہی کا عمل بھی تیز کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email