عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، اے سی مستوج

بونی(زیل نمائندہ)معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس اوپیز  پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کا بونی اور اس سے متصل کاروباری مقامات کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے  کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے پر متعدد کانداروں پر برہم ہوئے اور آئندہ کے لیے احتیاط برتنے کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔ اس دوران انہون نے اشیاء خوردنوش کے نرخنامے بھی چیک کیے اور معیاری اشیاء خوردونوش کی دستیابی کو ہر ممکن یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کا پابند ہے اور اس حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email