گورنمنٹ ہائی سکول رومبور کی ٹیم کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم قرار

رومبور ( زیل نمائندہ) گورنمنٹ ہائی سکول رومبور کی ٹیم نے کول دیش کی ٹیم کو ہراکر مقامی طور پر منعقدہ ٹورنامنٹ  کی ٹرافی اپنے نام کر لیا۔کالاش وادی رومبور میں موسم سرما میں  کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں متعدد ٹیموں نے حصہ لیے تھے۔ فائنل مقابلے میں گونمنٹ ہائی سکول رومبو کی کرکٹ ٹیم نے کول دیش کی کرکٹ ٹیم کو ہراکر ٹرافی کے حق دار ٹہری۔ٹرافی جیتنے کے بعد جب فاتح ٹیم گاؤں پہنچی تو ٹیم کا پرتباک استقبال کیا گیا اور کھلاڑی کو ہار پہنائے گیے۔

یاد رہے کہ رومبور میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوئی کھیل کا میدان نہیں ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس وادی میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کو دوام بخشنے کے لیے کھیل کے میدان کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے۔

Print Friendly, PDF & Email