ارندو(نامہ نگار)گزشتہ دنوں علاقائی زبانوں پر کام کرنے والا معروف ادارہ فورم فار لینگوئج انیشیٹیو اسلام آباد (FLI) کے زیر انتظام ارندو اور اس کے گردو نواح میں بولی جانے والی قدیم زبان گواربتی بولنے والی کمیونٹی کے لیے تین روزہ ارتھوگرافی اور رائیٹرز ورکشاب کا انتظام کیا گیا ، پروگرام کے سہولت کار مئیر چترال کے صدر فرید احمد رضا تھے۔ ورکشاب میں گوار ادبی بورڈ اور القلم کے ممبران نے شرکت کی۔
ورکشاب کے سہولت کار فرید احمد رضا نے ارتھوگرافی کے تعارف کے ساتھ ساتھ املا کی بے ترتیبی ،املا کے اصول، ورب اور ناؤن پیراڈائم ،واویل کا استعمال ، واویل چارٹ فونیم ٹو گرافیم ،سٹنڈرڈ ارتھوگرافی کے فائدے۔سکرپٹ اور ارتھوگرافی۔ رسم الخط کے اصول کے موضوعات پر شراکائے ورکشاپ کی تربیت کی۔
ورکشاپ میں شرکاء کی شراکت قابل تحسین تھی۔ لکھنے میں تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ورکشاپ میں شریک حضرات سے لکھواکر پھر ایک دوسرے سے موازنہ کرکے ایک دوسرے کی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کی گئی۔
کہانی نویسی کے حوالے سے مئیر چترال کے جنرل سیکرٹری عطاحسین اطہر نے کہانی کی تعریف، اجزائے کہانی اور اقسام کہانی کے ساتھ ساتھ کہانی لکھنے کے اصولوں سے شرکاء کو آگاہ کیا اور شراکائے ورکشاب نے گواربتی زبان میں تخلیقی کہانیاں تحریر کیں ۔ شرکائے وکشاب نے اس قسم کے سیشن کے بار بار انعقاد کے حوالے سے تجویز پیش کی اور اس تین روزہ ورکشاب کو انتہائی مفید قرار دیا اور ایف ایل آئی اسلام آباد کی طرف سے چھوٹی زبانوں کے لیےکیے گئے خدمات کو سراہا
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023