چترال میں بادل خوب برسنے لگے، موسم سرد

چترال (زیل نمائندہ) چترال میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح سے چترال کے اکثر مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ بارش کی وجہ سے چترال کا موسم سرد ہوگیا ہے اور لوگ ہیٹرجلانے اور بہارکے موسم  شروع ہونے کے ساتھ گھروں سے نکالے گئے منقال(میز)دوبارہ لگانے پر مجبور ہوگئے  ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز تک چترال میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوںمیں برف باری ہوسکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email