قرنطینہ میں چندروز گزار کر ذمہ داری کا ثبوت دیں،ڈی سی اپر چترال

بونی(زیل نمائندہ) اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے کہا ہے کہ نیچے علاقوں سے آنے والے اگر چنددن قرنطینہ میں گزاریں تو ان کے خاندان کے افراد اس وبائی مرض سے بچ جانے کے ساتھ ساتھ پوراگاؤں اس خطرناک وباسے بچ سکتا ہے۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج خاندان بونی میں قرنطینہ میں موجود لوگوں سے  خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ تصور نہ کریں کہ میں ان پر ظلم کررہا ہوں لیکن بحالت مجبوری اور حفاظتی اقدامات کے خاطر یہی سب کچھ ہورہا ہے۔ شاہ سعود نے مزید کہا کہ یہ وبا ایک خاموش قاتل ہے  جو ایک انسان سے دوسرے انسان تک منتقل ہورہا ہے جس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے باعث  یہ سب کچھ ہورہا ہے اورآپ لوگوں کی  چند دنوں کی قربانی آ پ کے خاندان اور علاقے کے دوسرے لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email