ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا علماء اورواعظین کو کردار ادا کرنے پر زور

بونی (زیل نمائندہ ) کوروناوائرس کے پھیلاؤکے خلاف حفاظتی اقدامات اور آگاہی بہم پہنچانے کے لیے اپر چترال کے انتظامیہ نے تمام علماء کرام اور واعظین سے گزارش کی ہے کہ وہ  اپنے اپنے عبادت گاہوں میں جاکر اس جان لیوا وبا کے حوالے سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے آگاہی مہم شروع کریں تاکہ اس وبا کے روک تھام کے سلسلے میں پش رفت ہوسکے۔ انتظامیہ کا مزید کہناہے کہ موجودہ وقت میں لوگ علماء اور واعظین کی بات مانتے ہیں اور وقت کا بھی تقاضا ہے کہ آگے آکر اپنا کردار اداکریں تاکہ اس  موذی  وائرس کے خلاف آگاہی اور حفاظتی اقدامات سے لوگوں کو محفوظ کرسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email