موری لشٹ میں خیبر کالج کے قریب پٹرول پمپ اور سیاحوں کیلئے ٹورزم سنٹر کا قیام

چترال(زیل نمائندہ) چترال کے خوبصورت اور وسیع علاقے  موری لشٹ میں واقع خیبر کالج کے ساتھ  پٹرول پمپ کے ساتھ  سیاحوں کی قیام کیلئے بھی  مرکز کھول دیا گیا۔ سیاحوں کی اس قیام گاہ میں کمروں کے ساتھ ساتھ، باورچی حانہ بھی بنایا گیا ہے جس سے باہر سے آنے والے مسافر اور سیاح استفادہ کرسکتے ہیں اور یہاں ان  سیاحوں کیلئے فرمائشی کھانے بھی تیار کئے جائیں گے۔

نوجوان کاروباری صدام حسین  نے موری لشٹ کے اس وسیع علاقے میں شجاع فلنگ اسٹیشن کے نام پر یہ پٹرول پمپ کھول دیا ہے۔ جس کا افتتاح معروف مذہی اور سماجی رہنماء قاضی محمد نسیم نے کیا۔  اس موقع پر مقامی صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے صدام حسین نے بتایا کہ چترال کے بالائی علاقوں اور گلگت بلتستان، شندور جانے والے مسافر اکثر مشکلات کا سامنا کرتے تھے کئی مسافروں کی شکایت تھی کہ ان کو پٹرول پمپ میں ڈیزل تو ملتا ہے مگر پٹرول اکثر پمپوں میں نہیں ملتا اسلئے ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ اس فلنگ اسٹیشن میں چوبیس گھنٹے ڈیزل کے ساتھ ساتھ پٹرول  بھی دستیاب ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مسافروں  اور سیاحوں کی قیام کیلئے  یہاں باقاعدہ ایک علیحدہ عمارت بھی تعمیر کی ہے جس  میں دیگر سہولیا ت کے ساتھ ساتھ  ایک باورچی خانہ بھی بنایا ہے جس میں باورچی بھی موجود ہے اور مسافر یا سیاح یہاں آکر قیام بھی کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موری لشٹ کا علاقہ بہت وسیع اور خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں کے پر امن ماحول میں مہمان اور سیاحوں کو گھر جیسے ماحول فراہم ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں صدام حسین نے کہا کہ وہ مقدار اور معیار پر یقین رکھتے ہیں اور ان کے پمپ میں اعلے ٰ معیارمیں ڈیزل اور پٹرل میسر ہوگا اور پیمانہ بھی  درست اور پورا ہوگا کیونکہ اکثر لوگ اور انتظامیہ کو یہ  شکایت کرتے آئے ہیں کہ بعض پٹرول پمپوں میں تیل کی مقدار کم ہوتی ہے لہذا ہم عوام کو پورا  تیل فراہم کریں گے اور پیمانہ میں کبھی بھی بے ایمانی نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email