کورونا کے خلاف جنگ میں الخدمت چترال پیش پیش

چترال (زیل نمائندہ ) ملک میں کورونا وائرس کی وباسے ایک ہیجانی کیفیت پیدا ہوئی ہے  اور ہرطرف افراتفری اور پریشانی کا عالم ہے۔ایک طرف انتظامیہ شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردے رہی ہے تو دوسری طرف الخدمت فاؤنڈیشن  چترال کے رضاکار اس وائرس کے حوالے سے  آگاہی بہم پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔ الخدمت چترال کے رضاکاروں نے چترال بازار میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں  نمازیوں میں صابن، ماسک اور پمفلٹ تقسیم کیے۔ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی مشاورت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکیورٹی کیمپ لگائی گئی، جہاں ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی سکریننگ کی جائے گی۔ الخدمت ڈائناسٹک سینٹر کو امدادی کیمپ بنانے کے  فیصلے کے ساتھ ساتھ شاہی مسجد چترال اور دیگر مساجد کے وضو خانوں میں صابن دان اور صابن رکھے گئے، تاکہ لوگوں میں ہاتھ دھوتے ہوئے صابن کے استعمال کی ضرورت اُجاگر ہو۔چترال کے عوامی حلقوں نے الخدمت چترال کی اس کاوش کوسراہتے ہوئے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دینے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email