کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چترال میں مکمل لاک ڈاؤن

چترال(زیل نمائندہ) ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے۔ چترال کو آنے والے تمام راستے مکمل طور پر سیل کردیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لوئر  چترال کے حکم نامے کے مطابق لواری ٹنل گزشتہ رات سے مکمل طور پر بند ہے ۔ شندور پاس کے علاوہ اراندو اور اورچون کے راستے بھی سیل کردیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے ۲۹ تاریخ تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ضلعے میں تمام صوبائی ادارے   اور محکمے بند ہیں۔کوروناوائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے تمام نمازیوں کوصرف  فرض نماز یں مسجد میں پڑھنے اور صفوں کے درمیان فاصلہ رکھنے ،زکام اور بخار میں مبتلا افراد کو اپنے گھروں میں نمازپڑھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

حفاظتی اقدامات کے لیے بین الاضلاع آمدورفت پر بھی مکمل پابندی ہے ۔ انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے عوام سےاپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے آپ اور اپنے اہل وعیال کو بچائیں۔

Print Friendly, PDF & Email