میڈیا میں خبر آنے پر  متعلقہ محکمے نے ائیرپورٹ روڈ میں مرمت کا کام شروع کیا

چترال(زیل نمائندہ)  چترال ائیرپورٹ، گرم چشمہ روڈ پر کئی دنوں سے پانی بہہ رہا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف اس سڑک پر چلنے والے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا تھا  بلکہ پانی کی وجہ سے سڑک بھی تباہ ہورہی تھی اور دریا کی جانب اس کی کٹائی ہورہی تھی۔ چترال کے مقامی صحافی گل حماد فاروقی نے  اس سڑک کے بارے میں میڈیا میں خبر چلایا جس پر حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر اس سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا۔

محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (مواصلات) کے ایگزیکٹیو انجنئیر عثمان یوسف شنواری نے  فوری طور پر ٹھیکیدار کو  کام پر لگایا۔  کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں پہلے سب انجنئیر  خالد بشیر نے بتایا کہ ایکسئین  نے ان کو ہدایت کی کہ اس سڑک پر بہتے ہوئے پانی کو فوری طور پر روکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فی الحال  سڑک کے بیچ میں پائپ رکھا جس کے اندر سے پانی بہہ کر سڑ ک کو بچایا جائے گا اور بعد میں اس کا ٹنڈر ہونے کے بعد چیو پل سے ائیر پورٹ تک سڑ ک کی بلیک ٹاپینگ ہوگی۔

واضح رہے کہ چیو پل کے قریب  یہ سڑک پچھلے سال دریا میں گر چکی تھی جو نہایت خطرناک تھا اور اس سے قدرے فاصلے پر دو سال قبل بھی اسی طرح سڑک  ٹوٹنے کی وجہ سے  ایک مسافر گاڑی دریا میں گری تھی جس میں نو لوگ  جاں بحق ہوئے تھے۔ اسی جگہہ پچھلے سال ایک بار پھر سڑک دریا کی  جانب گر چکی تھی  جس میں ایک بار پھر بڑے حادثے کا خطرہ تھا۔ مذکورہ  صحافی نے  دو مرتبہ اس خطرناک جگہ پر  میڈیا میں خبر چلایا جس پر پانچ مہینے بعد کاروائی ہوئی اور اس کی بھی مرمت کا کام شروع ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email