کرونا وائرس اور حفاظتی اقدامات

چترال(زیل نمائندہ) دنیامیں کروناوائرس سے ہلاکتوں کے بعد اس وبا سے  بچاؤ اور روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے اقدامات اٹھائے گیے  ہیں۔ علاقے میں خوش قسمتی سے  اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن زیرین اوردوسرے اضلاع سے مقامی لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے اس وائرس کے پھیلنے کاخدشہ ظاہر کیا جارہا  ہے۔ ضلعی انتظامیہ  لوئر اور اپر چترال نے لواری،اراندو،شندور اور دوسری جگہوں سے آنے والوں کی اسکرینینگ کا عمل شروع کیا ہے  جو اس وائرس کے پھیلنے کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔ حکومت نے عوام کو احتیاط برتنے اور اس وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے ہدایات جاری کیے ہیں جن میں عام میل جول سے پرہیز، صفائی کا خاص خیال،ماسک کا استعمال اور ہاتھ دھونا وغیرہ شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email