جامعہ چترال نے ایم اے (پرائیویٹ) سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

چترال(زیل نمائندہ) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے ایم اے(پرائیویٹ) سال 2019 ءکے پریویس اور فائنل کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کے آٹھ مضامین یعنی عربی، اکنامکس، انگلش، ہسٹری، آئی۔آر، اسلامیات، پولیٹکل سائنس اور اردومیں مجموعی طور پر 753امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 559امیدواران کامیاب قرار پائے اوریوں کامیابی کا مجموعی تناسب 74فیصد رہا۔ اعلامیے میں مزید کہاگیاہے کہ مذکورہ امتحان کے دوران بننے والے یو۔ایف۔ایم(UFM)کیسز کی سماعت بدھ مورخہ 25مارچ 2020ءکو جامعہ چترال میں ہوگی۔ مذکورہ نتائج یونیورسٹی کے ویب سائٹ  https://uoch.edu.pk/index.php/examinations/results/ پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کے ڈی ایم سی (DMC) اُن کے مستقل پتوں پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔

اس سے قبل کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری تھے۔ اپنے خطاب میں پی ڈی  نے شفاف امتحانات کے کامیاب انعقاد اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کمپیوٹرائیزڈ  نظام کے تحت نتائج مرتب کرنے پرشعبہ امتحانات کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email