سابق یوتھ کابینہ پی ٹی آئی چترال کے زیر انتظام ورکرز کا اجلاس

چترال (زیل نمائندہ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے سابق یوتھ کابینہ کے زیرانتظام ورکروں کا ایک اجلاس گزشتہ دنوں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈا جس میں چترال کے لیے پی ٹی آئی کے نامزدصدور کا نوٹیفیکشن،ضلعے میں پارٹی دفترکوفعال کرنا اور معاون خصوصی وزیراعلٰی برائےاقلیتی اموروزیرزادہ کے کردارکے حوالے سے شرکاء کی رائے کے حوالے سے طویل گفت شنید ہوئی ۔ اجلاس میں باری باری تمام شرکاء نے اپنی رائے کا اظہارکیا جس کے بعد متفقہ طور پر چترال کے لیے پی ٹی آئی کے کابینہ کی نوٹیفیکشن جلد ازجلدکرانے کی سفارش کی گئی ۔اس موقع پر وزیرزادہ کا چترال کی ترقی کے لیے کوششوں کو بھی سراہا گیا اور موقف اختیارکیا گیا کہ جب بھی وزیر زادہ چترال آئے توورکروں کا اجلاس بلاکر ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ اجلاس میں پارٹی دفترکو فعال بنانے اور ہر پارٹی ورکر کو اپنا کردار بخوبی ادا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔   اس موقع پر ورکروں نے لیڈرشپ سے گزارش کی  کہ جلد ازجلد صحت انصاف کارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے بارے میں سروے کیا جائے ۔ آخر میں محکمہ صحت چترال لوئر میں حالیہ بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لینے کے لیے ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت کوانکوائری  منظر عام پر لانے کے لیے بھی سفارش کی گئی۔

 

Print Friendly, PDF & Email