جنجیریت کے جن ڈاکٹرکے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ

دروش(زیل آن لائن) گزشتہ چند مہینوں سے دروش کے گاؤں جنجیریت میں ۱۴ سالہ  جنیدنامی لڑکے کے وجود میں جن ڈاکٹرمریضوں کے علاج کے ساتھ ضرورت پڑنے پر آپریشن کرتاآرہاتھا۔ بچے کے گھرپر مریضوں کا تانتاباندھا رہتا تھا اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق اکثرصحت یاب بھی ہوتے تھے۔  جن ڈاکٹر کے آپریشن کے بعدکی  فوٹیج سوشل میڈیاپر وائرل ہونے کے بعد  ضلعی انتظامیہ نے محمد جنید ولد محمد نعیم نامی لڑکے کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ دروش کےایڈیشنل  اسسٹنٹ کمشنر عبدالحق کے دفترسے جاری نوٹیفیکشن میں  جن ڈاکٹر کی روپ میں مذکورہ لڑکے کے خلاف کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے پہلے  کاروائی  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ اس جن ڈاکٹر کے ساتھ چترال میں نام نہاد عاملوں اور  دونمبری ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کب کاروائی عمل میں لائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email