اپر چترال پاکستان کا واحد ضلع جس کے ہر گھر میں لیٹرین ہے۔ یونیسف

وریجون(زیل نمائندہ) کہو ایل ایس او کے زیر اہتمام اے کے آر ایس پی کےذیلی پراجیکٹ واش کی طرف سے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہی کے سلسلے میں ایل ایس او عہدیداروں اور ویلج سوسائٹی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ایڈیشنل اے سی موڑکھو مکرم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واش پروگرام کے کوآرڈینیٹر شجاعت علی نے بتایا کہ انکا محکمہ 2015سے ضلع چترال میں صفائی کی شعور پیدا کرنے کے لیے لوکل کمیونٹی کو ساتھ لیکر مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب ہوا ہے جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسیف نے اپر چترال کو پاکستان کا پہلا اوپن ڈیفیکیشن فری علاقہ قرار دیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس علاقے میں ہر گھر میں لیٹرین کی سہولت موجود ہے،اور لوگ آسانی سے رفع حاجت کے لیے لیٹرین کا استعمال کرتے ہیں۔

اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے انکے ادارے نے ضلع میں غریب افراد،سرکاری سکولوں،عوامی مقامات پر1300 لیٹرین تعمیر کیے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی نمائندوں نے علاقے کی ترقی کے لیے اے کے آر ایس پی کی خدمات کو سراہا،اجلاس کے بعد ایڈیشنل اے سی اور ٹی ایم او موڑکھو شفیق خاں نے گورنمنٹ گرل ہائی اسکول میں تعمیر شدہ لیٹرین کا معائنہ کر کے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

Print Friendly, PDF & Email