گوادر کی زمین سر آغاخان نے خرید کر پاکستان کو تحفہ دیا، عبداللہ گل

بونی (کریم اللہ )سر آغاخان نے گوادرکی زمین عمان کی حکومت سے خرید کر پاکستان کو تحفے میں دے دیا اور ۱۹۰۶ء میں مسلم لیگ کی بنیاد بھی سر آغاخان نے رکھی تھی۔ اسی مسلم لیگ نے بعد میں ہندوستانی مسلمانوں کےلیے علیٰحدہ مملکت حاصل کیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک جوانان پاکستان کے چئیرمین اور سابق آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل حمید گل کے فرزند عبداللہ گل نے بونی میں منعقد ہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا موضوع   ” دور جدید کے چیلنجز اور نوجوانوں کا کردار” تھا جس کا اہتمام شہید احترام الحق ایکڈمی بونی اور  چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیٰحدہ مملکت حاصل کیا جس کا مقصد ایک ایسے معاشرےکا قیام تھا جہاں اسلام کے آفاقی اصولوں پر عمل درآمد کرکے جدید دور سے مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے  مزیدکہا کہ پاکستان کا تاریخی لحاظ سے اہم کردار رہا ہے ہم نے افغانستان کی سرزمین پر سویت یونین کو نہ  صرف پسپا کر دیا بلکہ انہیں  سات ٹکڑوں میں تقسیم کرنے میں ہمارا بڑا ہاتھ تھا اور اس مشن میں میرے والد جنرل حمید گل کا کلیدی کردار رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو قومی نظرے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں دو ہی قومین آباد ہے یعنی کہ مسلمان اور غیر مسلم۔ غیر مسلموں نے ہر دور میں مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے اور مسلمانوں نے اپنی جذبہ ایمانی سے غیر مسلموں کو شکست دیتے آئے ہیں ۔ سیمینار کے دیگر مقریرین میں نامور ماہر تعلیم ریٹائر ای ڈی او گلسمبر بیگم،آغاخان ہائی سکول بونی کے پرنسپل آمنہ ناصر، جماعت اسلامی اپر چترال کے رہنما عنایت اللہ ، ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم ، چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کے پیٹرن اینڈ چیف بہار احمد  اور گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے پرنسپل  صاحب الرحمن شامل تھے ۔ مقررین نے نوجوانوں کو دور جدید کے چیلنجز کو سمجھنے اور علمی میدان میں مقابلہ کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email