دروش میں غیراعلانیہ لوڈشیڈینگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دروش(زیل نمائندہ)پیسکو چترال کی طرف سے بجلی کی ناروا لوڈشیڈینگ کے خلاف دورش میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب میں مقررین  نے پیسکو چترا ل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گولین گول پاورہاؤس میں ۱۰۸ میگاواٹ بجلی ہونے کے باؤجود بھی پیسکوانتظامیہ کی طرف لوڈشیڈینگ کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ انہوں نے لوڈشیڈینگ کو بالکل نامنظور کرتے ہوئے مزید لوڈشیڈینگ ہونے کی صورت میں ہڑتال اور روڈبلاک کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پیسکو اور انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

واضح رہے  گولین گول پن بجلی گھر سے پیسکو (واپڈا)چترال کے تھرو زیرین چترال کے اکثردیہات بشمول دروش اور ٹاؤن چترال سمیت اپر چترا ل کے اکثردیہات کو بجلی کی فراہمی گزشتہ سال سے  جاری ہے۔ ۱۰۸ میگاواٹ بجلی پاورہاؤس میں موجود ہونے کے سبب پیسکو کی طرف سے غیراعلانیہ لوڈشیڈینگ کا نہ کوئی آئینی جواز بنتا ہے اور نہ اخلاقی جواز بنتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email