وزیر اعلٰی سے ایم پی اے وزیرزادہ کی ملاقات ،چترال کے مسائل بارے گفتگو

پشاور(زیل نمائندہ) وزیراعلٰی خیبر پختونخوامحمود خان سے چترال کے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی وزیرزادہ نے گزشتہ دنوںسی ایم آفس میں  ملاقات کی جس میں چترال کے مسائل زیر بحث رہے ۔ملاقات میں اپرچترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں روڈ کی ناگفتہ بہ صورت حال اور فوری مرمت کے لیے وزیر زادہ کی طرف سے درخواست پر وزیر اعلٰی نے یقین دہانی کی کہ جلد ازجلد مذکورہ روڈ کی مرمت کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے اپر چترال کے لیے ڈپٹی کمشنر کی تعینانی ترجیحی بنیادوں پر کرانے کے بھی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email