چترال پولیس نے آنجہانی جیفری لینگ لینڈز کو گارڈ آف آنر پیش کیا

لاہور (نامہ نگار)چترال پولیس کا ایک چاق و چوبند دستہ خصوصی طور پر چترال سے سفر کرکے لاہور پہنچا جہاں اس نے آنجہانی جیفری لینگ لینڈز کے قبر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جیفری لینگ لینڈز برطانوی فوج میں میجر تھے۔ تقسیم برصغیر کے بعد پاک فوج میں شامل ہوگئے اور بھارت کے خلاف 1947 کی جنگ میں حصہ لیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد باقی ماندہ زندگی پاکستان میں گزاری اور 2 جنوری کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ آنجہانی جیفری لینگ لینڈز نے 1953 میں ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی کو مضبوط اور منظم کرنے کے لیے کام شروع کیا مگر جلد ہی صدر ایوب خان کی درخواست پر انہوں نے تعلیم کی جانب رخ کیا اور بچوں کو پڑھانے پر توجہ مرکوز کردی۔ طویل عرصہ انہوں نے لاہور کے ایچی سن کالج میں پڑھایا جہاں وہ وزیراعظم عمران خان کے بھی استاد رہے۔ گزشتہ ہفتے ان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور اپنے اسکول کے زمانے کی ایک تصویر شیئر کی۔

Print Friendly, PDF & Email