چترال تھانہ میں شکایات سیل کا افتتاح

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال محمد فرقان بلال نے چترال تھانہ کے قریب شکایات سیل کا افتتاح کیا جس کے ذریعے کوئی بھی شکایت کنندہ دن رات کسی بھی وقت اور بغیرکسی دقت کے پولیس کے اعلیٰ افسران تک شکایت پہنچاسکتے ہیں۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کمپلینٹ سیل میں شہریوں کے شکایات اور مسائل توجہ سے سننے کے ساتھ ساتھ  ان مسائل کے  ازالے کے لیے  فوری نتیجہ خیز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ شکایات سیل کے سربراہ سے مختص شدہ رابطہ نمبروں پر عوام بلا خوف وخطر اپنی شکایات کے سلسلے میں رجوع کریں گے جہاں پر ان کی شکایات توجہ سے اعلیٰ سطح پر حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ   شکایات  سیل کی کارکردگی  عوامی سطح پر مشتہر کی جائے گی تاکہ یہ سیل اعلیٰ پولیس حکام اور عوام کے مابین ایک موثر پل کا کردار ادا کرے  اور اس سے عوام کے مسائل مختصر ترین وقت میں حل ہوں۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نورجمال کے علاوہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محی الدین، ایس ڈی پی او چترال فاروق جان، ایس ڈی پی او لوٹکوہ عبدالستار ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے فیتہ کاٹ کر سیل کا افتتاح کیا۔ کمپلینٹ سیل کا سربراہ ایڈیشنل ایس پی نورجما ل کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ شکایات کے لئے مختص شدہ ٹیلی فون نمبر ات 0943-412077,0344-9997064ہوں گے جبکہ فیکس نمبر 0943-412228اور ای۔میل ایڈریس

Print Friendly, PDF & Email