خیبر یونین ہال اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں خالد بن ولی شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوگی

پشاور(نامہ نگار) انجمن ترقی کھوار پشاوراورچترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کے زیر اہتمام چترال کے قابل فخر فرزند خالد بن ولی شہید کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس پشاور میں منعقد کی جارہی ہے .

جس میں تقریری وکوئز مقابلے اور ٹیلنٹ ایوارڈ بھی دئےجائیں‌گے . اس سلسلے میں‌ تقریب 13 جنوری بروز اتوار بوقت ساڑھے نو بجے خیبر یونین ہال اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں تقریب  منعقد کی جائیگی. انجمن ترقی کھوار حلقہ پشاور کے صدر  اور چیف ایگزیکٹیو سی  اے  ای ایچ کی طرف سے  خالد بن ولی  شہیدکے تمام  چاہنے والوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email