اشکومن(کریم رانجھا) ؔ احباب سخن کھوار کا تعزیتی اجلاس نو منتخب صدر محمد حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کابینہ کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں انجمن ترقی کھوار چترال کے رکن ،شاعراور ریٹائرڈ پرنسپل مولا نگاہ نگاہ ؔ کی رحلت پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،اس موقع پر کھوار ادب وثقافت کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔احباب سخن کھوار کے صدر محمد حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھوار ادب کا درخشندہ ستارہ غروب ہوگیا،کھوار ادب کی ترقی وترویج کے لئے مرحوم مولا نگاہ نگاہ ؔ کی خدمات صدیوں یاد رکھے جائیں گے۔سابق صدر مراد خان نے کا کہنا تھا کہ چترال میں ادب اور علم کی ترویج کی جب بھی بات آئے گی،مولا نگاہ کا ذکر ضرور آئے گا۔انہوں نے خطہ چترال میں علم کی روشنی پھیلانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔کھو ادب کی ترقی کے لئے ان کی خدمات سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں ۔تعزیتی اجلاس میں احباب سخن کھوار اشکومن کے صدر محمد حسن،جنرل سیکریٹری اسد علی اسد ؔ ،سابق صدر مراد خان ،عاشق حسین شاکر ؔ ،وزیر علی شاہ،سردار خان بیغش ؔ ،بہادر خان،انور سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023