کھیل  کے میدانوں میں تجاویزات کے  خاتمے پر ایڈمنسٹریشن  کا شکریہ: جملہ اسپورٹس سوسائٹیز  بونی

بونی شہر سے تعلق رکھنے والے مختلف اسپورٹس سوسایئٹیز کے ذمہ داران نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں اپر چترال خاص کر بونی شہر میں کھیلوں کے فروغ اور دوسرے صحتمندانہ سرگرمیوں میں  بڑھ چڑھ  کر حصہ لینے اور نوجوانوں  کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر اسٹنٹ کمشنر مستوج جناب عنایت اللہ کو خراج تحسین  کیا ۔اور اس امید کا اظہار کیا  کہ اے سی  مستوج  مستقبل میں بھی علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہم بونی اور گردونواح میں واقع کھیل کے میدانوں اور تفریح گاہوں میں تجاویزات کا بر وقت خاتمہ کرنے پر تحصیلدار مستوج  رب نواز خان کے بھی شکرگزار ہیں، اور ساتھ ہی دیدار گاہ اسپورٹس گراونڈ کی مرمت کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر یوتھ کونسلر بونی ٹو سعید والی خان کے بھی مشکور ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email