بچوں سے زیادتی کے واقعات کے اسباب اور سدبات کے حوالے سے آگاہی مہم

چترال ( نمائندہ زیل ) ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال(PSP)کی خصوصی ہدایت پر چترال کے 18 تھانوں کے حدود میں PLC ممبران سے بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

اس کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پولیس کے ساتھ مل کر واک میں شرکت کی۔اس واک کا مقصد چترال کی عوام میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی اسباب اور اس کے سدباب کی آگاہی مہم اور علاقائی سطح پر عوام میں شعور پیدا کرنا ،

Image may contain: one or more people, people standing and outdoor

تاکہ ملک کے دیگر اضلاع میں پیش آنے والے واقعات سے بچا جاسکے۔ڈی۔پی۔او چترال نے اپنے بیان میں کہا کہ چترال ایک پرامن ضلع ہے اس کے خوبصورت ماحول کو کسی بھی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔ اس سلسلے میں خصوصی پروگرامات کیے جائیں گے تاکہ علاقہ میں غیر یقینی صورتحال سے بچاجاسکے۔اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے یہ استدعا کی کہ علاقہ کے معتبرات مساجد کی سطح پر اس سلسلے میں اعلانات کرائیں۔

Image may contain: 18 people, people smiling, people standing and outdoor

Image may contain: 12 people, people smiling, people standing and text

Image may contain: 1 person, standing, outdoor and nature

Image may contain: one or more people, people walking and outdoor

Image may contain: 11 people, people standing and outdoor

Image may contain: 17 people, people smiling, people standing and outdoor

 

Print Friendly, PDF & Email