چترال (نمائندہ زیل) مستوج شندور روڈ کے شاہی داس کے مقام پر دو مہینوں سے پہاڑی تودہ گرنے سے بار بار بندش کی وجہ سے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اس وجہ سے چترال کا گلگت بلتستان سے رابطہ بھی منقطع ہوتا رہتا ہے جس کے مستقل طور پر بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ایک اخباری بیان میں علاقہ لاسپور کے ویلج کونسل ناظمین شیر اعظم خان، مبارک شاہ اور پونار خان نے کہاکہ لاسپور وادی کے تینوں ویلج کونسلوں کے فنڈز سے اس روڈ کو ایک مہینے کے اندر اندر تین دفعہ ٹریفک کے قابل بنایا گیا لیکن کسی بھی وقت دوبارہ بند ہوسکتا ہے جہاں پتھر گرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ حال ہی میں ایک نوجوان بھی پتھر لگنے سے اس مقام پر جان بحق ہوگیا جبکہ ایک سال کے اندر درجنوں لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی اور بیماری کی صورت میں اس وادی کا رابطہ چترال کے دوسرے حصو ں سے منقطع ہونے پر ہیلی کاپٹر سروس کے سوا اور کوئی چار ہ کار نہیں رہے گا۔ ویلج ناظمین نے صوبائی حکومت، ایم این اے، ایم پی اے، ضلع ناظم اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقہ لاسپور اور دیگر دیہاتوں کے مشکلات اور مجبوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سلائیڈنگ کے مقام پر مستقل انتظام کرکے 36ہزار افراد کو ضلع کے دوسرے حصوں سے منقطع ہونے سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ گشٹ اور رامان گاؤں سے گزرنے والی سڑک کو بھی دوبارہ استعمال میں لاکر اس کا متبادل بنایا جاسکتا ہے جوکہ انگریزوں کے زمانے میں بھی زیر استعمال رہا تھا۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023