سال 2018چترال پولیس کی کارگردگی مجموعی طور پر نمایاں رہی

چترال(پریس ریلیز) چترال پولیس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق  سال 2018چترال پولیس کی کارگردگی مجموعی طور پر نمایاں رہی ۔ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال کے چارچ سنبھالنے کے بعد چترال میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی مہم شروع کی گئی جن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے۔ اس مہم میں منشیات فروشوں کو دھر لیا گیا اور عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ تھانہ جات کی مجموعی کارگردگی میں تھانہ لٹکوہ، دروش، چترال اور تھانہ ایون کی کارگردگی نمایاں رہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس کی سالانہ کارگردگی بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں کافی اچھی رہی۔ جبکہ ماہ دسمبر میں خصوصی مہم کے دوران ذیل منشیات کو قبضہ پولیس کیا گیا:۔
چرس 58.485 کلو گرام
افیون 7.112 کلو گرام
ہیروئن 12 گرام
دیسی شراب 172 لیٹر

جبکہ سالانہ کارگردگی کچھ یوں رہی۔
چرس 563.913 کلو گرام
افیون 13.612 کلو گرام
ہیروئن 205 گرام
دیسی شراب 245 لیٹر ۔

Print Friendly, PDF & Email