چترال اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے زیر انتظام ۵ جنوری ۲۰۱۹ کو مختلف قسم کی علمی ادبی اور ثقافتی تقریبات کے انعقاد کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ زیل) صوبہ خیبر پختونخوا میں چترالی طلبہ کی  نمائندہ تنظیم چترال اسٹوڈنٹس  ایسوسی ایشن  خیبر پختونخوا   نے پانچ جنوری ۲۰۱۹ بروز  ہفتہ  بمقام  نشتر ہال پشاور میں  مختلف قسم کے  علمی، ادبی اور ثقافتی تقریبات  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تقریب صبح ۱۰ بجے  آزمائشی مقابلوں سے  شروع ہوگا ۔ گیارہ بجے  تقریری مقابلے ہونگے ۔ ڈھائی بجے    مشہور شاعر خالد بن ولی  شہید کی یاد میں کھوار مشاعرہ اور رات آٹھ بجے کو ثقافتی شو ہو گا جس میں چترال کے مشہور فنکار اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے۔ ان  تمام پروگرامات میں  پشاور میں مقیم  نامور فرزنداں و دخترانِ چترال  چترالی طلباء و طالبات سے ملیں گے اور اپنے تجربات  سے نوجوانوں کو   آگاہ کریں گے ۔

زیل نیوز سے بات کرتے ہوئے چترال اسٹوڈنٹس ایسوی ایش کے صدر عابد علی نے  تمام   پشاور میں مقیم چترالی علم   ادب دوست خواتین و حضرات سے اس خوبصورت تقریب میں شریک  ہو کے چترالی طلبہ  کی حوصلہ افزائی کرنے کی پر زور اپیل کی۔

Print Friendly, PDF & Email