Zeal Breaking News

چترال میں ون وے، عوامی رائے حیران کُن!

چترال ( نامہ نگار) چترال بازار میں ٹریفک کو آزمائشی طورپر ون وے کو ایک ماہ مکمل ہونے کو ہے جس کے دوران جہاں عوام اس تجربے سے نالان نظر آئے تو کئی ایک  کاروبار ٹھپ ہوگئے جہاں جانے کے لئے خریداروں کو بازار کے گرد مکمل چکر لگانا پڑتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائی جانے والی ہر قدم کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانااور ان کو درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے مگرٹریفک پلان نے شہریوں کو گوناگون مسائل اور مصائب سے دوچار کردیا۔ ان کامزید کہنا ہے کہ جہاں خریدار اپنی مرضی سے کسی بازار نہیں جاسکتے ہیں وہاں شاہی بازار ، اتالیق بازار اور نیوبازار سمیت شاہی مسجد روڈ پر دکاندار تقریباً بے روزگار ہوچکے ہیں جن کے دکانوں میں سیل کا حجم اسی فیصد سے بھی ذیادہ گرگئی ہے۔ عوام کی یہ شکایت بھی ہے کہ ون وے سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے بعض لوگوں نے گاڑیوں کی صبح سے شام تک پارکنگ شروع کردی ہے جس کے مزید منفی نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ عوامی اور تجارتی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم مارچ سے نافذالعمل ٹریفک پلان کی افادیت کے بارے میں عوامی رائے معلوم کرکے اسے جاری رکھنے یا اس میں ترمیم کا فیصلہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email