پرویز مشرف کی خدمات کو نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اے پی ایم ایل عمائدین

آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے صدر جناب سلطان وزیر صاحب اپر چترال کے علاقوں بریپ, کارگن, چوئنچ, بانگ اور پاؤژ میں کارنر میٹنگ اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں علاقے کے عمائدین سے ملاقات کی.

ان سرگرمیوں کی ایک جھلک اس رپورٹ میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے. پارٹی کی ایک اہم نشست علاقہ بریپ میں ہوئی جس میں اے-پی-ایم-ایل کے ورکروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. اجلاس جناب میر رحیم خان صاحب کے دولت خانے میں منعقد کیا گیا. اس موقع پر بات کرتے ہوۓ علاقے کے معززین نے ضلعی قیادت کی تبدیلی میں پارٹی کے چئیرمین جناب پرویز مشرف صاحب کے فیصلے کو سراہتے ہوۓ یہ یقین دلایا کہ پرویز مشرف کی خدمات کو نسلوں تک فراموش نہیں کی جاسکتیں. انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے انتخابات میں اے-پی-ایم-ایل کو جتوا کر چترال کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا حقیقی موقع دیا جاۓ گا. مقررین نے گذشتہ انتخابات کے بعد کارکنان کو نظر انداز کرنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ مشرف صاحب چترال کے محسن ہونے کی بنیاد پر ہماری عزت و تکریم کا بھرپور حق رکھتے ہیں. اس موقع پر بات کرتے ہوۓ سلطان وزیر صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مسلم لیگ چترال کو عوامی پارٹی اور عوام کے سامنے جوابدہ بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے تاکہ اب تک اے-پی-ایم-ایل کے نام پر سیٹ جیتنے کے باوجود کارکنوں کی مایوسی کا ازالہ کیا جاسکے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے کی ترقی کے لیے یہ چیز ناگزیر ہے کہ سیاسی امیدواروں کو ان کی صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبوں کے موافق جانچا جاۓ. قومیں چھوٹی موٹی عصبیتوں اور نفرتوں سے اوپر اٹھ کر ہی ترقی کرسکتی ہیں. صدر صاحب نے کہا کہ جب تک لوگ ایک ایک ووٹ کو قومی امانت اور ترقی کے لیے فیصلہ کن نہیں سمجھیں گے حقیقی تبدیلی ممکن نہیں. سلطان وزیر صاحب نے شرکاء کو پارٹی کی حکمت عملی اور ترقی کے لیے پارٹی وژن کا بھی تذکرہ کیا. انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ شفاف سیاست کو فروغ دیا جاۓ اور لوگوں کے سامنے ٹھوس اور قابل عمل منشور لایا جاۓ. دوغلاپن اور دعوؤں سے نہع تو ترقی ممکن ہے اور نہ ہی لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جاسکتا ہے. آخر میں صدر صاحب نے شرکاء کا دل کھول کر شکریہ ادا کیا.

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے