خیبر پختونخوا حکومت اور آغا خان فاؤنڈیشن کی طرف سے چترال کی ویلیج کونسلوں اور نائبر ہوڈ کونسلوں کی استعداد کار بڑھانے کےحوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

خیبر پختونخوا حکومت اور آغا خان فاؤنڈیشن کی طرف سے اس کے ڈائریکٹر ارشاد عباسی نے جمعرات کے روز پشاور میں ضلع چترال کی 27 ویلج کونسلوں اور 27 نائبر ہوڈ کونسلوں کی استعداد کار بڑھانے کے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستحط کیے۔
پشاور ( نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی وپارلیمانی لیڈرجماعت اسلامی عنایت اللہ خان کی موجودگی میں آج پشاو میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید جمال الدین شاہ اور آغا خان فاؤنڈیشن کی طرف سے اس کے ڈائریکٹر ارشاد عباسی نے جمعرات کے روز پشاور میں ضلع چترال کی 27 مین ویلج کونسلوں اور 27 نائبر ہوڈ کونسلوں کی استعداد کار بڑھانے کے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستحط کیے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری بلدیات شرافت ربانی کے علاوہ آغا خان فاؤنڈیشن کے سی ای او اختر اقبال اور جنرل منیجر اے کے آر ایس پی مظفر الدین بھی موجود تھے۔ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ کو ضلع چترال میں فاؤنڈیشن کے پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع چترا ل کی 27 ویلج کونسلوں اور نائبر ہوڈ کونسلز میں ویلج پلاننگ اور استعداد کار بڑھانے میں فاؤنڈیشن لوکل گورنمنٹ کے ہمراہ خدمات سرانجام دیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن بعد میں صوبے کے دیگر اضلاع کی وی سی اور این سی کونسلوں کو ٹیکنیکل سپورٹ دینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ سینئر وزیر نے فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت فلاحی اداروں کے تعاؤن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر منتخب نمائندوں کو تکنیکی معاونت و تربیت کے مواقع فراہم کرنے سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے