وادیٔ کالاش میں قابلِ اعتراض مواد تقسیم کرنے والی گروہ پولیس کے شکنجے میں

چترال ( محکم الدین ) بمبوریت پولیس نے قابل اعتراض مواد تقسیم کرنے والے ایک گروپ کو حراست میں لے لیا ہے ۔ زیر حراست افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے ۔ اور گروپ مردو خواتین پر مشتمل ہے ۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے افرادکو اُس وقت حراست میں لے لیا گیا ، جب وہ قابل اعتراض مواد تقسیم کرنے کی کو شش کر رہے تھے ۔ گروپ میں شامل عبید مسیح ، ہارون مسیح کا تعلق بنوں سے ، اہتیشی مسیح و سمیر کا تعلق سوات سے ، ضریب پشاور ، رخسانہ ، میشا ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خالصہ کا تعلق فیصل آباد سے ہے ۔ مذکورہ گروپ کے افراد سیر و سیاحت کی آڑ میں کالاش ویلی بمبوریت آئے اور قابل اعتراض مواد تقسیم کرنا شروع کر دیا ۔ تاہم بمبوریت پولیس کو بروقت اطلاع ملی اور اُنہوں نے اُن کی کوشش ناکام بنا دی ۔ گروپ کو مزید تفتش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے